سرگودھا ،چینی کی قلت اورزائد قیمت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر کاسخت کارروائی کا حکم

ہفتہ 2 اگست 2025 16:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ سرگودھا میں چینی کی قلت اور زائد قیمت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرمحمد وسیم نے چینی کی صارفین کو عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے شوگر ملز انتظامیہ اور ہول سیلرز کو وارننگ دی کہ ضلع میں کسی جگہ چینی کی قلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مارکیٹ میں سپلائی اور قیمتوں کے نظام کو ہر صورت متوازن رکھا جائے گا اور کسی کو عوام کے بنیادی استعمال کی اس ضروری چیز کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :