حضرو پولیس نے دو منشیات فروشوں سے شراب اور آئیس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر کرلیا

ہفتہ 2 اگست 2025 17:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) حضرو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔تھانہ حضرو پولیس کے اے ایس آئی یاسر ضمیر نے تنویر احمد ولد بشیر احمد سکنہ سیدھن کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں تھانہ حضرو پولیس نے ہی وقار علی ولد محمد مشتاق سکنہ ریتلہ منڈی حضرو سے 140 گرام آئس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔\378

متعلقہ عنوان :