حکومت کا گھر گھر جا کرکئے جانے والے بائیو میٹرک سروے پروگرام کیلئے 10 ہزارٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ

ہفتہ 2 اگست 2025 20:45

حکومت کا گھر گھر جا کرکئے جانے والے بائیو میٹرک سروے پروگرام کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پنجاب حکومت نے گھر گھر جاکر بائیو میٹرک سروے پروگرام کے لئے 10 ہزار بائیو میٹرک ٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی خریداری کا تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے ۔حکام کے مطابق پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس کی خرید رہا ہے ،ٹیبلیٹس کی خریداری کیلئے جلد کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سروے سے حکومت مستحق افراد کی ڈیجیٹل سسٹم سے نشاہدہی ،تصدیق کرے گی، حکومت عوام کے سماجی و معاشی ڈیٹا کے درست اندراج کیلئے ٹیبلٹ خریدے گی۔پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت گھر گھر سروے شروع ہو گا، سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کو فلاحی سکیموں کے تحت سبسڈی فراہم کرنا ہے۔فیلڈ ٹیمیں ٹیبلٹس کے ذریعے گھر گھر جا کر خاندانوں کا تصدیق شدہ ڈیٹا جمع کریں گی، ڈیجیٹل سسٹم سے مستحق افراد کی درست نشاندہی ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :