ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کامونکی کا دورہ

ہفتہ 2 اگست 2025 20:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے تحصیل تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کامونکی کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیااور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اورڈاکٹرز و طبی عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیک کی۔ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامی امور، پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آنے واے تمام مریضوں کو ایس او پیز کے مطابق جو علاج معالجہ کی سہولت یہاں دستیاب ہے بہم پہنچائی جائے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ بروقت بیڈ شیٹس تبدیل کی جائیں اور وارڈز میں صفائی کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے، دورہ کے موقع پر ایم ایس سمیت دیگر ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کامونکی شریف پورہ روڈ، کوٹ رفیق، جی ٹی روڈ، گھنیاں اور کامونکی تتلے عالی روڈ کا تفصیلی دورہ علاقوں میں صفائی کے امور کا جائزہ لیا،مختلف مقامات پر صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنٹریکٹر کو ان علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ \378