سائرہ عمر کی قیادت میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صفائی اور ترقیاتی مہم بھرپور انداز میں جاری

ہفتہ 2 اگست 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر سائرہ عمر کی قیادت میں صوبے بھر کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں ایک جامع صفائی اور بہتری کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد ان انڈسٹریل زونز کو جدید، صاف ستھرا اور سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ماحول میں تبدیل کرنا ہے۔ترقیاتی اقدامات میں کچرے کے بہتر انتظام، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت و بہتری، اور داخلی سڑکوں پر لائن مارکنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مہم خاص طور پر گجرات، سرگودھا، ساہیوال اور بہاولپور کے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں نمایاں تبدیلیاں لا چکی ہے جہاں نہ صرف صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے بلکہ مجموعی انفراسٹرکچر میں بھی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ ایم ڈی پیسک سائرہ عمر کا وژن ہے کہ پنجاب کے تمام صنعتی اسٹیٹس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ یہ اقدامات کی قیادت کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ اب صنعتی زونز کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں معاشی ترقی کے فعال مراکز میں بدلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :