ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری توصیف صدیقی کی خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی شدید مذمت

ہفتہ 2 اگست 2025 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اور صدر رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب زون چار نے اپنے کلب کے سابق کرکٹر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ خواجہ شمس السلام کے مسجد میں بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرکے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نا صرف سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ تھے بلکہ ایک اچھے کرکٹر اور انتہائی مخلص انسان بھی تھے ۔ انہوں نے ساتھ ہی بیٹے کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔