یوم شہدائے پولیس کے سلسلہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 2 اگست 2025 21:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے یوم شہدائے پولیس کے سلسلہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس اور ہاجرہ حمزہ فاونڈیشن و تھیلیسیمیا سنٹر کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس لائن ہسپتال میں منقعد ہونے والے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے خون کے عطیات دیئے۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر طفیل کا کہنا تھا کہ یہ جذبہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پولیس فورس نہ صرف عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے بلکہ انسانیت کی خدمت میں بھی ہمیشہ پیش پیش ہے۔

متعلقہ عنوان :