صوابی،پولیس نے چوری کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا ،قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد

ہفتہ 2 اگست 2025 22:01

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)یارحسین پولیس نے گھر سے چوری کرنے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق غنی الرحمن ساکن دوبیان نے تھانہ یارحسین میں اپنے گھر سے ایک عدد موٹرسائیکل ، دو عدد بیٹریاں ،1عد انویٹر ہائبرڈ سولر اور 1عدد ریپیٹر معہ میگزین چوری ہونے کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ یارحسین فضل نعیم خان معہ تفتیشی ٹیم نے کارروائی شروع کی، جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم آفتاب ساکن دوبیان سعود آباد تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :