کلرسیداں، موہڑہ لنگڑیال کے قریب ٹریفک حادثہ،موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ہفتہ 2 اگست 2025 22:08

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) کلرسیداں دھان گلی روڈ موہڑہ لنگڑیال کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان ثمر عباس سکنہ چوآ خالصہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے کے مطابق ثمر عباس کا موٹر سائیکل تیز رفتاری باعث موہڑہ لنگڑیال کے مقام پر دیوار سے جاٹکرایا، حفاظتی ہیلمٹ نہ ہونے کے باعث نوجوان کو سر میں شدید چوٹیں آئیں جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا ،تاہم سر میں چوٹوں کی شدید نوعیت کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔\378