میٹرک بورڈ کراچی میں یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز شجرکاری مہم سے کر دیاگیا

ہفتہ 2 اگست 2025 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں یومِ آزادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز شجرکاری مہم سے کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم ایپکا میٹرک بورڈ یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس کا افتتاح چیئرمین میٹرک بورڈ، غلام حسین سوہو نے پودا لگا کر کیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز شجرکاری جیسے مثبت عمل سے کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔

(جاری ہے)

آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں نہ صرف اس کی قدر کرنی چاہیے بلکہ اس کے تحفظ اور ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔"انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔اس موقع پر سیکریٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد ایپکا یونٹ کے صدر سلمان احمد، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان بورڈ افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :