ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کر کے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 2 اگست 2025 22:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہےکہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کر کے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سخت سے سخت ترین کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال رہتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں اوپن مارکیٹ میں چینی کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے سپیشل پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ کرتے ہوئے 43 افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3,18,000 روپے کا جرمانہ، 02 ایف آئی آر درج، 10 افراد گرفتار اور 08 عمارتیں سیل کی گئیں۔

(جاری ہے)

ضلع راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران 10 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،اس پر ایکشن لیتے ہوئے 2,57,000 روپے کا جرمانہ، 05 افراد گرفتار اور 08 عمارتیں سیل کی گئیں۔ ضلع اٹک میں چیکنگ کے دوران 04 خلاف ورزیوں پر 4000 جرمانہ اور 01 گرفتار۔ ضلع جہلم میں 14 خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 22,000 جرمانہ اور 02 افراد گرفتار۔ اسی طرح ضلع چکوال میں انسپیکشنز کے دوران 07 افراد کو مجموعی طور پر 8000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع مری میں 08 افراد کو خلاف ورزی میں ملوث پاتے ہوئے مجموعی طور پر 27,000 روپے کا جرمانہ، 02 ایف آئی آر درج اور 02 گرفتاریاں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :