راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،5 افراد گرفتار

ہفتہ 2 اگست 2025 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کے دوران 5 افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے 16 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 کلو 948 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 5 کلو 460 گرام چرس برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 110 گرام آئس برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 30 گرام آئس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔