ثناء اللہ مینگل ،ساتھی فسادی لوگ ،جھگڑا پھیلانا چاہتے ہیں،شاہ محمد مینگل

ہفتہ 2 اگست 2025 21:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)شہ سالار امین آباد کے رہائشی شاہ محمد مینگل، ملک رسول بخش مینگل ،عطاء اللہ مینگل اور محمد صدیق مینگل نے دالبندین پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران گذشتہ روز ثناء اللہ امیر زئی مینگل کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ان پر لگائے گئے تمام الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت اور تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سراسر جھوٹ اور بد دیانتی پر مبنی ہے وہ اپنے کو مظلوم اور ہم سب کو ظالم پیش کرکے اصل حقائق کو چھپانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے علاقے کے معززین علماء کرام صحافی برادری اور انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی آباؤ اجداد سے لے کر شہ سالار امین آباد میں آباد ہیں اور ہم بحیثیت ذمہ دار اپنے علاقے میں اوروں کو نہیں چھوڑتے فساد اور ظلم و زیادتی کو ہر گز برداشت نہیں کرتے چہ جائیکہ ہم خود اس کے مرتکب ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثناء اللہ مینگل نے سرکاری ٹینکی مسجد کے راستے کی بندش گھروں کے دیواروں کے ساتھ پانی کے بند مسجد کے محراب کو گھر میں بنانے لڑائی جھگڑے اور متعدد افراد کو زخمی کرنے کے متعلق جو باتیں کی ہیں یہ سب جھوٹ ہے ان کے یہ دعوے سورج کو ایک انگلی سے چھپانے کی نا کام کوشش ہے ہم سب علماء کرام معزز قبائلی معتبرین کے ثالثی کے ذریعے ان کو ہمارے اوپر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کے متعلق چیلنج دیتے ہیں کہ وہ آکر ہم پر صرف ایک الزام ثابت کر دیں البتہ محلے کے پرانے مسجد کو نئی عمارت اور از سر نو نئی جگہے پر باہمی مشاورت سے تعمیر کر رہے ہیں اہل علاقہ بھی اس کار خیر میں شریک ہے اس لئے وہ مسجد کی تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں ہم لوگوں نے کسی کے گھر پر کوئی حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی کو دھمکی دی ہے کیونکہ ہم سب مدعی آپس میں رشتہ دار بھی ہیں ہماری ایسی تربیت نہیں ہوئی کہ ہم اپنے لوگوں کے گھر حملے کرے اور کسی رشتہ دار کو نا حق دھمکی دیں مختلف من گھڑت الزامات کو پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا پر لانا اپنے آپ کو مظلوم بنانے کی ایک چال ہے ہاں یہ بات ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ ثناء اللہ مینگل اور ان کے ساتھی فسادی لوگ ہیں وہ ہمارے درمیان فساد اور جھگڑا پھیلانا چاہتے ہیں اس کے علاؤہ ثناء اللہ ولد حاجی مراد بخش کے ساتھ رحیم بخش ولد امیر بخش اللہ داد ولد شاہ زمان قیصر خان ولد حاجی مراد بخش حضور بخش ولد حاجی مراد بخش بھی مذکور فساد اور جھگڑوں میں برابر کے شریک ہیں اس لئے چاغی انتظامیہ اور علاقے کے علماء کرام اور معتبرین ان لوگوں کی سازشوں کا فی الفور نوٹس لیں بصورت دیگر ہم ایسے عناصر کی شر پسندی کے خلاف سخت ترین احتجاج کریں گے۔