Live Updates

گورنرخیبرپختونخواسےامپاورڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

پیر 1 ستمبر 2025 17:09

گورنرخیبرپختونخواسےامپاورڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امپاورڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کے بیس رکنی وفد نے چیئرمین شاہد خان کی قیادت میں ملاقات کی ۔وفد نے گورنر کو تنظیم کی کارکردگی پر آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان رضاکاروں نے سوات میں سیلاب متاثرین میں راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کیں ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے طلبہ کے کردار اور انکی کاوشوں کو سراہا ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم یافتہ ، باشعور نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں نوجوانوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے نوجوانوں کے لیئے کھلے ہیں ۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو درست سمت میں راہنمائی فراہم کرنی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں شخصیات کے حصار سے نکل کر صوبہ اور ملک کے مفاد کو ترجیح دینی ہوگی ۔توانائیاں منفی سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے صوبہ کے مثبت اور مثالی رخ روشناس کرانے میں صرف کرنی چاہیئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ ہماری ترجیحات ہیں،ہم گورنر ہاؤس میں صوبہ کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب کا اہتمام کررہے ہیں ۔ہمارے کھلاڑی سرپرستی سے محروم ہیں، گورنر ہاؤس انکی سرپرستی کے لیئے عملی اقدامات کررہا ہے ۔ اس موقع پر گورنر نے شرکاء وفد کے سوالات کےجوابات بھی دیئے ۔اس موقع پر گورنر نے سروامپاورڈ آرگنائزیشن کے عہدیداروں سے حلف لیا اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات