ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں 5 اگست یومِ استحصال کی مناسبت سےپروگرامات منعقد کیے جائینگے

ہفتہ 2 اگست 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) حکومت بلوچستان کی جانب سے 5 اگست 2025 کو یومِ استحصال کشمیرکے موقع پر خصوصی تقریبات، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے انتظامات کو قلات انتظامیہ نے حتمی شکل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں 5 اگست یومِ استحصال کی مناسبت سے ضلع اور تحصیل لیول پرمختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں منگچراورقلات کے اسسٹنٹ کمشنرزکی زیرنگرانی یوم استحصال کے پروگرامزکو مؤثر اور منظم انداز میں کامیاب بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ افیسران کو شیڈول پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے سرکاری ذرائع کی مطابق یوم استحصال کشمیرکی مناسبت سے ضلع بھر میں خصوصی سیکیورٹی پلان بھی تیارکرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :