شیرانی ،ملا راغہ میں حفاظتی بند کی بحالی کیلئے سروے مکمل

ہفتہ 2 اگست 2025 21:20

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) ضلع شیرانی کے گاؤں ملا راغہ میں حفاظتی بند کی بحالی کے لیے سروے مکمل کرلیا گیا جس پر جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع شیرانی کے گاؤں ملا راغہ پورہ کو ممکنہ سیلابی ریلوں کے باعث شدید خطرات لاحق تھے گاؤں کو تحفظ فراہم کرنے والا حفاظتی ڈانگہ حالیہ بارشوں میں مکمل طور پر بہہ گیا تھا اس اہم عوامی مسئلہ کے فوری حل کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خصوصی فنڈز جاری کیے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر شیرانی کی نگرانی میں محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او غلام محمد ناصر نے متاثرہ مقام کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا ہے محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق آئندہ پانچ سے چھ روز میں حفاظتی بند کی تعمیر کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا جس سے گاؤں کو درپیش سیلابی خطرات کا تدارک ممکن ہو سکے گا اہلیانِ ملا راغہ نے اس اہم پیش رفت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ منصوبے پر بروقت عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو مستقل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :