چیئرمین سینٹ سیدیوسف رضا گیلانی سے ان کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر اظہارتعزیت

ہفتہ 2 اگست 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) چیئرمین سینٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے ان کے چچا زاد بھائی مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر سینٹر رانا محمود الحسن، سابق رکن قومی اسمبلی ماہر ارشاد سیال،کمشنر ملتان عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ہفتہ کو گیلانی ہاوس جا کر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم ابوالحسن گیلانی، ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی،ممبرپنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔