عدالت نے ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی گرفتار قیادت کے ریمانڈ میں 20 روز کی توسیع کردی

ہفتہ 2 اگست 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی گرفتار قیادت کی پولیس ریمانڈ میں 20 روز کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی گرفتار قیادت کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت میں دیگر پیش ہونیوالوں میں بیبو بلوچ،گلزادی،ماما غفار بلوچ،صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے، پولیس کی استدعا پر عدالت نے بی وائی سی کی قیادت کو مزید 20روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔