سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا ریاض کامیڈی فیسٹیول کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

اتوار 3 اگست 2025 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے "ویبوک" پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض کامیڈی فیسٹیول کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ العربیہ کے مطابق یہ اس فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کی تیاری ہے جس کی میزبانی سعودی دارالحکومت ریاض 26 ستمبر سے 9 اکتوبر 2025 تک کرے گا۔

یہ فیسٹیول کامیڈی کے میدان میں دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے۔ اس میں دنیا بھر سے 50 سے زیادہ کامیڈی کے روشن ترین سٹارز شرکت کریں گے اور اپنی غیر معمولی پرفارمنس پیش کری گے۔ فیسٹول ریاض کو عالمی تفریح کے لیے سب سے اہم مقامات میں سے ایک کے طور پر مزید مضبوط کرے گا۔فیسٹیول کئی نمایاں تھیٹرز میں منعقد ہوگا جہاں "بولیوارڈ سٹی" کے علاقے میں تین بڑے تھیٹرز ہوں گے۔

(جاری ہے)

محمد العلی تھیٹر، بکر الشدی تھیٹر اور ایس ای ایف ایرینا کے نام سے یہ تھیٹر ہوں گے۔ کچھ پرفارمنس عنب ایرینا میں بھی پیش کی جائے گی۔ ۔مقامی اور بین الاقوامی سامعین کی اعلیٰ توقعات کے مطابق زائرین کو ایک متنوع اور بھرپور تجربہ فراہم کیا جائے گا۔اس فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ کامیڈی ستاروں کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے جنہیں دنیا بھر میں وسیع مقبولیت حاصل ہے۔

ان عالمی سٹارز میں کیون ہارٹ، کینیڈین کامیڈین رسل پیٹرز، کامیڈی سٹار زارنا گارگ، مشہور امریکی کامیڈین وٹنی کمنگز، سٹار سیبسٹین مانیسکالکو، کامیڈین ماز جبرانی اور عالمی پرفارمنس کے سب سے مشہور ستاروں میں سے ایک جو کوئے شامل ہیں۔ برطانوی سٹار جیمی کار، امریکی سٹار جیسیکا کرسن اور گیبریل "فلفی" ایگلیشیاس بھی ہیں جو عالمی کامیڈی میں نمایاں ناموں میں سے ایک ہیں۔ اسی طرح مشہور کامیڈی سٹار بل بر اور اپنی جرات مندانہ گفتگو کے لیے مشہور اینڈریو شولز، نیٹ فلکس پر مشہور پرفارمنس دینے والے ٹام سیگورا اور پیٹ ڈیوڈسن بھی ان نمایاں کامیڈینز میں شامل ہیں جو اس فیسٹول کو رونق بخشیں گے۔