ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ فہد کا بابِ پشاور، مرکزی چوک اور فیز تھری کے جمرود روڈ سے داخلے کے مقام کا دورہ

اتوار 3 اگست 2025 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) شاہ فہد نے گزشتہ روز بابِ پشاور، مرکزی چوک اور فیز تھری کے جمرود روڈ سے داخلے کے مقام کا دورہ کیا۔ پی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے "پاک صاف خیبر پختونخوا 2025" مہم کی جاری سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں جیسے ہارٹیکلچر، سڑکیں، برقیات، پانی و صفائی،سکیو رٹی اور خوبصورتی کے حوالے سے غیر معمولی ڈیوٹی سر انجام دیں تاکہ خیبر پختونخوا حکومت کے وژن کے مطابق پشاور کو صاف اور سرسبز شہر بنایا جا سکے۔ ڈی جی (پی ڈی اے) شاہ فہد نے اس حوالے سے گزشتہ روز بابِ پشاور، مرکزی چوک اور فیز تھری کے جمرود روڈ سے داخلے کے مقام کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ حیات آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو ازسرنو خوبصورت اور فعال بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :