اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف بازاروں میں دکانوں کا معائنہ، چینی کی 173 روپے فی کلو میں فروخت جاری

اتوار 3 اگست 2025 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر کا شربت چوک اور 23 بلاک سمیت دیگر بازاروں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر شہر بھر میں چینی کے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل نے ہفتہ کی شام شربت چوک اور 23 بلاک سمیت دیگر بازاروں کی مختلف دکانوں کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے دکانوں پر چینی کی ریٹ اور دستیابی چیک کی، جہاں 173 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے صارفین سے بات کرکےصورتحال سےآگاہی لی۔ اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا کہنا تھا کہ سرگودہا کی تمام شوگر ملز میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، شہری صرف ضرورت کے مطابق چینی خریدیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جس میں ایف آئی آرز اور جرمانے شامل ہیں۔ مزید یہ کہ شہر کے بڑے ہول سیلرز پر ریونیو افسران تعینات ہیں جو ملزسےانے والی چینی کے اسٹاک اورفروخت کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں۔