گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ میں انکشاف

اوجی ڈی سی ایل نے ریفائنریز، گیس کمپنیزسے 635 ارب کی ریکوری نہیں کی، آڈٹ رپورٹ

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:05

گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اور سبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا، رپورٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)گیس سیکٹر میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے مالی سال 25-2024 کی رپورٹ میں اہم سوالات اٹھا دیے۔

(جاری ہے)

رپوررٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اورسبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا،آر ایل این جی بیسڈانڈسٹریل یونٹ کو 11 ارب 65 کروڑ روپے کی اضافی سبسڈی دی گئی،او جی ڈی سی ایل نے ریفائنریز،گیس کمپنیز سے 635 ارب کی ریکوری نہیں کی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ریفائنریز اور گیس کمپنیز کی جانب سیعدم ادائیگی پر گردشی قرض بڑھا،ریفائنر، گیس اورپاور کمپنیوں میں تجارتی گردشی قرض 69 ارب روپے سیبڑھ گیا،15 ارب 96 کروڑ روپے کے تیل و گیس کی رائلٹی کی ادائیگی کا ریکارڈ موجود ہی نہیں، خام تیل کی131،قدرتی گیس کی199لائنسز کے 34 رائلٹی چالان کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا