ناگپور کی فراڈی دلہن گرفتار، 8 شوہروں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف

اتوار 3 اگست 2025 15:15

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)بھارت کے شہر ناگپور میں ایک خاتون لوگوں کو لوٹنے والے فراڈ میں ملوث پائی گئی، جس نے اب تک 8 مردوں سے شادی کی اور ان سے لاکھوں روپے بٹورے، پولیس نے نویں شادی سے قبل ہی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون پیشے کے لحاظ سے استانی ہے، پولیس کے مطابق وہ 29 جولائی کو ایک چائے کے ہوٹل پر اپنے اگلے شکار سے ملاقات کر رہی تھی جب اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔