سہیل خان کے والد افضل خان کا انتقال ،تدفین مانسہرہ میں ہوگی

کراچی میں نماز جنازہ ،سیاسی، سماجی ،مذہبی شخصیات اور اہل علاقہ کی بھرپور شرکت، تدفین کیلئے میت آبائی گائوں مانسہرہ روانہ

اتوار 3 اگست 2025 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کراچی ڈویژن کے فنانس سیکرٹری سہیل خان کے والد افضل خان 94 سال کی عمر میں رضا الہی سے انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ینگ شاہین گرائونڈ ضلع ملیر میں ادا کی گئی جبکہ تدفین کیلئے ان کے آبائی گائوں مانسہراہ روانہ کردی گئی،نما ز جنازہ میں ضلع ملیر کے صدراورکے ایم سی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان،ملک شیر احمد اعوان، انفارمیشن سیکرٹری کراچی نعیم کامران، ملک تاج، نہال ہاشمی،اسد عثمانی، بخت رواں، پیپلزپارٹی کے رہنماجاوید ارسلا خان،نعیم عباسی،حاجی چن زیب،اے این پی کے سعید خان افغانی، جمعیت علماء السلام کے ضلع ملیر کے امیر احسان اللہ ٹکروی، اسلام زادہ،ملک حاکم، اسرار خان، خرم بھٹی، اشر البرٹ، احمد اعوان، احمد زیب، قیس منصور شیخ، علی حسنین شاہ، عبید راجہ خیل، زبیر راجہ خی، عصمت انور محسود، سیف کامل چشتی، شاہد قریشی، رحیم اعوان، انجینئر سید حسان رضا، ڈاکٹر حمید، ڈاکٹر الطاف، کاشف بٹ شاہد آرائیں، گل محمد مروت، اسکے علاوہ مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،مذہبی، اہل علاقہ، پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔