تھانہ وارث خان پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان لے جانے والاشخص گرفتار

اتوار 3 اگست 2025 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) تھانہ وارث خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زیر حراست شخص کے قبضے سے 19 ڈبیاں چھوٹا پٹاخہ برآمد کی گئیں۔ ایس پی راول ڈویژن محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :