شیخوپورہ میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے یادگارشہداپرخصوصی چراغاں

اتوار 3 اگست 2025 22:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی ہدایت پر یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ریجن بھر میں یادگار ہائے شہداء پر شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی چراغاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پولیس افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے شہداء کیلئے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم کیا۔یومِ شہدائے پولیس ہماری جرات مند فورس کی بہادری اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :