قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب ،32 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

پیر 4 اگست 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کردہ قومی اسمبلی کا 18 واں اجلاس کل پیر کی شام کوہوگا جس میں 32 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس شام 5 بجے شروع ہوگا جس میں سوال و جواب کا سیشن، توجہ دلاؤ نوٹسز، بلوں کا تعارف اور رپورٹس و آرڈیننسز کی پیشکش شامل ہوں گی۔ اجلاس کے دوران ارکانِ اسمبلی مختلف قانون سازی اور نگرانی سے متعلق امور پر تفصیلی بحث کریں گے۔