صوبائی وزیر محمد صادق عمرانی کا رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 4 اگست 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ والدہ قدرت کی جانب سے ایک عظیم نعمت اور انمول تحفہ ہے، والدہ کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پور نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ میر محمد زاہد ریکی کی والدہ کے انتقال کا سن کر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے، صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :