برطانیہ میں سعودی طالبعلم کا قتل، دو مشتبہ افراد سے تحقیقات

پیر 4 اگست 2025 08:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) برطانیہ کے شہر کیمبرج میں واقع مل پارک میں ایک سعودی طالبعلم کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔الاخباریہ کے مطابق برطانوی پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ کیمبرج شائر پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ 21 سالہ شخص کو قتل کے شبہ جبکہ 50 سالہ شخص کو مجرم کی مدد کرنے کے شک میں حراست میں لیا گیا۔

دونوں تھورپ ووڈ پولیس سٹیشن میں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کیمبرج پولیس کو گزشتہ جمعے تشدد کی اطلاع کے بعد بلایا گیا ایک 20 سالہ نوجوان زخمی حالت میں پایا گیا، اسے ہفتے کی صبح مردہ قرار دے دیا گیا۔ دوسری جانب سکول انتظامیہ نے طالبعلم کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہم اس المناک واقعہ سے متاثرہ تمام طلبا اور عملے کو مدد فراہم کر رہے ہیں، ہم نے کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا ہے۔ تمام طلبا کی سیفٹی اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔