شہداہمارا فخرہیں، بلال صدیق کمیانہ

پیر 4 اگست 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر)سی سی پی او (لاہور بلال صدیق کمیانہ نے یوم ِشہدا ئے پولیس کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہداہمارا فخرہیں، لاہور پولیس کی تاریخ افسران اورجوانوں کی قربانیوں سے مزین ہے، لاہور پولیس کے342 شہدا نے وطن پر اپنی جانیں نچھاورکیں۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدا کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی،آج شہدا کے اہل ِخانہ کے ساتھ تجدید ِعہد کا دن ہے،پولیس شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس نے شہدا کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،شہدا کے اہل ِ خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :