روس، بس اورٹرین میں تصادم ، 2 افراد ہلاک، 10زخمی

پیر 4 اگست 2025 11:35

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) روس میں بس اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے باعث دو افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔ تاس کے مطابق آکتیابر اسکایا ریلوے کمپنی یہ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہاکہ روس کے لینن گراڈ ریجن میں سیاحوں کی بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں سوار 12 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے دو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگانے کی کوشش کی، تاہم فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے تصادم سے بچا نہ جا سکا۔