ملائیشیا کے بادشاہ روس کے دورہ پر روانہ

پیر 4 اگست 2025 13:01

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم 5اگست کو روس کا دورہ کریں گے،جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مذاکرات کریں گے، ان کا یہ دورہ 10 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کا خصوصی طیارہ آج صبح رائل ملائیشین ایئر فورس کے اڈے سے روانہ ہوگیا ۔ ملائیشیا کے کسی سربراہ مملکت کا 1967 کے بعد سے روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 1967 میں قائم ہوئے تھے۔