تائیوان میں شدید بارشوں سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 74 زخمی

پیر 4 اگست 2025 13:01

تپائے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) تائیوان میں مسلسل ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک، 74 زخمی اور متعدد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ شنہوا کے مطابق تائیوان کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اب تک 5,795 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

140 مقامات پر سڑکیں اور سرنگیں بند ہو چکی ہیں، جب کہ 124 مختلف جگہوں پر پتھر گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے بھی وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر کاہوشیونگ، تائنان اور پنگ تونگ سمیت کئی شہروں میں دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :