فوڈ اتھارٹی کالاہور میں کریک ڈائون ،1ہزار 610 کلوناقص گوشت ،مردہ مرغیاں تلف ،ملزم گرفتار

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 42 میٹ شاپس اور سپلائرز کی چیکنگ کی ، 2 کے خلاف مقدمات کا اندراج ،2 کو بھاری جرمانے

پیر 4 اگست 2025 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کریک ڈائون 1ہزار 610 کلو ناقص گوشت اور مردہ مرغیاں تلف کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 42 میٹ شاپس اور سپلائرز کی چیکنگ کی 2 کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 2 کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شیر شاہ میں LES- 6569 نمبری گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کی گئیں، گاڑی سے مردہ مرغیاں تلف کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج، موقع سے گرفتار کروا دیا گیا، میٹ شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار یا مردہ مرغیاں سپلائی کرنا سنگین جرم ہے،شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔

متعلقہ عنوان :