نوشہرہ ورکاں ،موضع بھوبھڑہ کے رھائشی ایڈووکیٹ سولر پلیٹوں کو صاف کرتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 4 اگست 2025 15:18

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) نواحی گاؤں بھوبھڑہ سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان دلشاد خان ایڈووکیٹ سولر پلیٹوں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متوفی اپنی رہائش واقع بھوبھڑہ میں نصب سولر پلیٹوں کی صفائی ستھرائیوغیرہ کر رہے تھے کہ کام کےدوران انکو سولر پلیٹوں سے سخت کرنٹ کا جھٹکا لگا۔ وہ جھٹکے کی شدت کی تاب نہ لا سکے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔\378

متعلقہ عنوان :