اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے گیارہویں جماعت کے لئے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا

پیر 4 اگست 2025 15:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈفیصل آباد نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلے کی روشنی میں گیارہویں جماعت سیشن27۔2025میں داخلے کے لئے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی کے مطابق کلاس دہم فرسٹ اینول سیشن 2025 میں کامیاب ہونے والے طلبہ کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں بغیر لیٹ فیس داخلہ 4 اگست سے 17 ستمبر تک حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ طلبہ 18 ستمبر سے 2 اکتوبر تک اداروں میں داخلہ اور آن لائن رجسٹریشن کے ڈیٹا انٹری کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو 1000 روپے رجسٹریشن فیس، 800 روپے پراسیسنگ فیس، 300 روپے سپورٹس فیس، سکالر شپ فنڈ کی بھی ادائیگی کرنا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک کا نتیجہ دیر سے نکلنے کی صورت میں بشرطیکہ تاخیر کا ذمہ دار متعلقہ طالب علم نہ ہو تاریخ اشاعت نتائج سے 10 دن کے اندر اندر داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کے لئے بورڈ آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :