چارسدہ، پولیس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور ہلاک

پیر 4 اگست 2025 15:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) چارسدہ میں تھانہ سروکلے کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کی ، جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سروکلے پولیس معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اس دورانِ کونڑا کالونی میں مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، 3 ہینڈ گرنیڈ، 2 عدد پستول، ایک سیاہ رنگ کا سکول بیگ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت معلوم کرنے کا عمل جاری ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔