مسجدِ اقصی کے احاطے میں یہودیوں کی نماز، ترکیہ کی مذمت

پیر 4 اگست 2025 16:41

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)ترکیہ نے مشرقی یروشلم میں مسجدِ اقصی کے احاطے میں یہودیوں کے نماز ادا کرنے پر اسرائیلی حکومت کے ایک وزیر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ہم بعض اسرائیلی وزرا کے مسجدِ اقصی پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں اور اسرائیلی آباد کاروں کے گروپوں کے ساتھ ہوا۔اس میں کہا گیا، مسجدِ اقصی کی حفاظت اور یروشلم کے مقدس تشخص کا تحفظ نہ صرف علاقائی ترجیحات ہیں بلکہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کی جانب سے ایک بنیادی ذمہ داری بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :