بیرونِ ملک مقیم کشمیری عوام کی ایک بڑی تعداد متحدہ قبائل آزاد پارٹی سے مسلسل رابطے

پیر 4 اگست 2025 16:53

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) متحدہ قبائل آزاد پارٹی آزادکشمیر کے صدر عابد علی حسین نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں بالخصوص بیرونِ ملک مقیم کشمیری عوام کی ایک بڑی تعداد متحدہ قبائل آزاد پارٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی شمولیت کا سلسلہ نہایت جوش و خروش سے جاری ہے جو کہ پارٹی کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا مظہر ہے متحدہ قبائل کو ہر دور میں حکمرانوں کی طرف سے نظر انداز کیا گیا پڑھے لکھے اور قابل نوجوان ہر دور میں ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے گھومتے رہے لیکن ان کو نوکریاں نہیں ملیں میرٹ کو پامال کیا گیا اور ہر دور میں بردرازم کو فروغ دیا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ قبائل آزاد پارٹی آزادکشمیر کے صدر عابد علی حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں متحدہ قبائل کاایک بڑا ووٹ بنک ہے جس کو ہمیشہ سیاسیدانوں نے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا اور بعد میں جس کی حکومت قائم ہوئی اس نے صرف اپنی برادری کو پرموٹ کیا متحدہ قبائل برداری نہیں بلکہ برابری پر یقین رکھتا ہے ہمارا منشور برادری نہیں بلکہ برابری کو پرموٹ کرنا ہے انشاء اللہ قافلہ لے کر نکل چکے ہیں عوام جوق در جوق اس کا حصہ بن رہے ہیں کامیابی مقدر بنے گی۔

متعلقہ عنوان :