
گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا
معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا، نادرا نے شناختی کارڈ بحال کردیا، عدالت نے کیس نمٹادیا
میاں محمد ندیم
پیر 4 اگست 2025
15:36

(جاری ہے)
لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تنسیخ نکاح کا دعوی کیا، جس پر شوہر نے خاتون کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا، ایل ڈی اے نے خاتون کی تنخواہیں روک لیں، حبیبہ نامی خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا لاہور ریجن، ایس ایچ او مریدکے عدالت میں پیش ہوئے.
ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا لاہور ریجن نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے جس پر عدالت نے درخواست نمٹادیا درخواست گزار خاتون حبیبہ نے عدالت کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر تنسیخ نکاح کا دعوی کیا، شوہر رانا عباس نے رنجش میں اقدام اٹھایا، میونسپل کمیٹی مریدکے نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، نادرا نے مردہ قرار دے کر شناختی کارڈ منسوخ کردیا. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار ایل ڈی اے کی ملازمہ ہے، شناختی کارڈ منسوخ ہونے سے تنخواہیں روک لی گئی ہیں، عدالت منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے ڈائریکٹر نادرا لاہور ریجن نے عدالت کو بتایا کہ کہ خاتون کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے ایس ایچ او انارکلی کا کہنا تھا کہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بندوقیں خاموش کریں اور امن کی پکار سنیں، یو این چیف کی اپیل
-
سوڈان خانہ جنگی: الفاشر میں بگڑے انسانی حالات پر تشویش کا اظہار
-
مسئلہ فلسطین پر آج ہونیوالی یو این کانفرنس بارے جاننے کی اہم باتیں
-
بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار
-
سمندروں میں زندگی کے تحفظ کا یو این معاہدہ جنوری سے نافذالعمل ہو جائے گا
-
یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
-
متعدد فرانسیسی میئرز کا فلسطینی پرچم لہرانے کا ارادہ
-
پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا
-
بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی لے آیا،عطا تارڑ
-
تاریخی سیلاب سے نارووال میں بہت نقصان ہوا،احسن اقبال
-
صدر آصف علی زرداری کا چین کا دورہ مکمل، وطن واپسی پر تعلقات مزید مضبوطی کی نوید
-
ْشہید اسسٹنٹ کمشنر افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا ،میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.