صدر آصف علی زرداری کا چین کا دورہ مکمل، وطن واپسی پر تعلقات مزید مضبوطی کی نوید

چنگدو سے کاشغر تک: صدر مملکت کی ملاقاتیں، سی پیک اور علاقائی تعاون پر گفتگو،پاکستان،چین اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید، کئی ایم او یوز پر دستخط پاک،چین تعلقات خطے میں امن و ترقی کی ضمانت ہیں،صدر زرداری کا بیان

اتوار 21 ستمبر 2025 20:20

صدر آصف علی زرداری کا چین کا دورہ مکمل، وطن واپسی پر تعلقات مزید مضبوطی ..
 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے ایک ہفتہ طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر نے اپنے دورے کے دوران چین کے اہم شہروں چنگدو، شنگھائی، اٴْرومچی اور کاشغر کا دورہ کیا اور وہاں کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں پاکطچین تعلقات، سی پیک کے جاری منصوبے اور مستقبل کی راہداریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔صدر اور چینی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے کئی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورے کو پاکطچین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں اور دونوں ممالک عوامی سطح پر بھی روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔