Live Updates

تاریخی سیلاب سے نارووال میں بہت نقصان ہوا،احسن اقبال

بھارت کو بتا دیا کہ تم جتنے مرضی جہاز اکٹھے کر لو، پاکستانی قوم تمہیں شکست دینا جانتی ہے،خطاب

اتوار 21 ستمبر 2025 20:30

تاریخی سیلاب سے نارووال میں بہت نقصان ہوا،احسن اقبال
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے ضلع نارووال میں بہت نقصان ہوا، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا، ہمارا مشن تعلیم، تعلیم اور صرف تعلیم ہے۔

(جاری ہے)

نارووال کے گاؤں دودھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی ہے، الحمدللہ معرکہ حق نے پاکستان کا دنیا کے سامنے نام پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بتا دیا کہ تم جتنے مرضی جہاز اکٹھے کر لو، پاکستانی قوم تمہیں شکست دینا جانتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں نقصان کرنے والے کیڑوں سے اور جانوروں سے اپنی فصل کو بچانا ہے، یہ کیڑے ہماری ترقی پہ حملہ آور ہوں گے تو ان کو تلف کرنے والا اسپرے بھی موجود ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات