حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول

درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی مقررہ وقت پر کی جائیگی ،وزارت مذہبی امور

پیر 4 اگست 2025 17:56

حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)وزارت مذہبی امور کی جانب سے شروع کئے گئے حج رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سی4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سال بھی حکومت نے دو حج پیکجز کا اعلان کیا ہے ،جن میں ایک طویل مدتی اور دوسرا مختصر مدتی حج پیکیج شامل ہے، طویل مدتی حج پیکیج38 سے 42 دنوں پر مشتمل ہو گا، جبکہ مختصر یا شارٹ حج پیکیج 20 سے 25 دن کے قیام پر مبنی ہو گا۔

(جاری ہے)

حج اخراجات کی ادائیگی دو اقساط میں وصول کی جائے گی، طویل مدتی حج کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے ،جبکہ شارٹ پیکیج کیلئے 5 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، پیکیج کی دوسری قسط نومبر 2025 میں وصول کی جائے گی۔اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ،جبکہ نجی حج سکیم کیلئے 60 ہزار افراد کو کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی مقررہ وقت پر کی جائے گی اور منتخب افراد کو بروقت اطلاع دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :