پنجاب فوڈ اتھارٹی کاروائی، 1ہزار 610 کلو گوشت اور مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں

مردہ مرغیاں شیرشاہ میں برآمد کی گئی، ملزم موقع سے گرفتار، میٹ شاپس کو بھی بھاری جرمانے عائد، بیمار یا مردہ مرغیاں سپلائی کرنا سنگین جرم ہے، شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 اگست 2025 19:55

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاروائی، 1ہزار 610 کلو گوشت اور مردہ مرغیاں برآمد کرلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء) پنجاب سے جعلسازی کا مکمل خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کریک ڈاؤن کے دوران 42 میٹ شاپس اور سپلائرز کی چیکنگ کی اور جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 2 مقدمات درج کروا کے 2 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق 65 ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 1ہزار 610 کلو گوشت اور مرغیاں تلف کر کے ملزم گرفتار کروا دیا گیا، شیر شاہ میں LES- 6569 نمبری گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کی گئی، گاڑی سے مردہ مرغیاں تلف کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج، موقع سے گرفتار کروا دیا گیا، دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا بیمار یا مردہ مرغیاں سپلائی کرنا سنگین جرم ہے، بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں، جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔ مزید برآں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ایم ایس) ڈاکٹر احمد ناصر نے بنیادی مرکز ساہووالا تحصیل سمبڑیال کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز ، اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں، ان سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں ،لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں ،بزرگوں اور حاملہ عورتوں کا خصوصی خیال رکھا جائے ،سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔ انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ میعاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔