سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس آخری مرحلے میں داخل

پیر 4 اگست 2025 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس کے آخری مراحلے میں ماہر کوچزنے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپس میں 5سی19سال تک کے بچوں کو فٹنس اور سٹمینا بہتربنانے کی ٹریننگ دی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی نگرانی میں پنجاب میں 3300 جبکہ لاہور میں 900سے زائد بچوں کوتربیت دی جارہی ہے، سمر سپورٹس کیمپس 7اگست تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کیمپ میں کوچ عثمان علی نے بچوں کو باؤلنگ اور بیٹنگ کی تکنیکس سکھائیں ،تائیکوانڈو کیمپ میں گرلز اینڈ بوائز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے، کوچ شمائلہ نذیر نے بچوں کو سیلف ڈیفنس کے طریقے سکھائے، اسی طرح ٹیبل ٹینس میں سنیئر کوچ یاسمین اختر نے بچوں کو ٹینس کھیلنے کے طریقے بتائے جبکہ بیڈمنٹن سمر کیمپ میں کوچز زرینہ وقار اور ساجد نے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز کروائی اوربیڈمنٹن کیمپ میں بچوں کے درمیان میچز بھی کروائے گئے، ٹینس کیمپ میں کوچ مشتاق احمد نے بچوں کو ریکٹ کے استعمال بارے طریقے سکھائے۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا ہے کہ کیمپس میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جارہے ہیں،کیمپس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :