مردان ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،بھاری مقدار میں آئس برآمد ، سمگلر گرفتار

پیر 4 اگست 2025 23:01

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)صوابی ، مردان روڈ پر پولیس چوکی اتم تھانہ کالوخان پولیس کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے موٹر کار کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

موٹرکار کے ذریعے اسمگل کی جانے والی منشیات 2 کلو سے زائد آئس برآمد کر کے سمگلر کو بامسلح پستول گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے نفری پولیس کے ہمراہ بمقام مین مردان صوابی روڈ باالمقابل چوکی اتم سپیشل ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ موٹرکار کو روک کر تلاشی لی۔

موٹرکار از قسم ٹیوٹا سیلون نمبری RL-444کے خفیہ خانوں سے 2170گرام آئس اور پستول برآمد کر کے شیر افسر ساکن مناگی کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔