فیصل کریم کنڈی کی پشاور پولیس لائن میں شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری ،فاتحہ خوانی

پیر 4 اگست 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور پولیس لائن میں شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق یوم شہدائے پولیس پر گورنر فیصل کنڈی نے کیپٹل سٹی پولیس افسر قاسم علی خان کے ہمراہ شہدائے پولیس کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی۔ اس موقع پر یادگار شہداء پر پولیس کے دستے کی جانب سے سلامتی پیش کی گئی۔قبل از پولیس لائن پشاور پہنچنے پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان، ایس ایس پی آپریشن مسعود خان بنگش اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔