ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ سی ڈی 70 کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

پیر 4 اگست 2025 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)ہونڈا نے اپنی نئی موٹر سائیکل سی جی 150 متعارف کروانے کے بعد حسبِ روایت اپنی 70cc موٹر سائیکلوں، CD70 اور CD70 ڈریم کے نئے ماڈل بھی متعارف کرا دئیے ہیں جن میں صرف اسٹیکرز کی تبدیلی کی گئی ہے۔اس بار CD70 کے اسٹیکرز نیلے رنگ کی جھلک لیے ہوئے ہیں جو 2019 کے ڈیزائن کی یاد دلاتے ہیں۔ پچھلے سال کے زرد رنگ پر مبنی اسٹیکرز کے برعکس، 2026 ماڈل میں نیلا رنگ غالب ہے، جبکہ زرد رنگ کو نسبتا پیچھے رکھا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکل کی قیمت میں کئی تبدیلی نہیں کی گئی یہ پرانی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار900 روپے میں ہی دستیاب ہو گی ۔CD70 ڈریم نے بھی اسٹیکر کی تبدیلی کی روایت برقرار رکھی ہے۔ اس بار سفید اور نیلے رنگ کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے، جبکہ CDکی لفاظی اب ہلکے نیلے رنگ کے آئوٹ لائن کے ساتھ نمایاں کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے زرد رنگ سے مختلف ہے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل کے دیگر تمام فیچرز اور تکنیکی پہلو جوں کے توں ہیں، یعنی کوئی نئی ٹیکنالوجی یا بہتری متعارف نہیں کرائی گئی۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو کہ ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہے ۔پاکستان کی سب سے بڑی موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا نے اپنی نئی CG150 موٹر سائیکل متعارف کرا دی ہے، جو 1500cc OHC انجن، بیلینسر شافٹ، ریٹرو 90 کی دہائی کے کیفے اسٹائل اور جدید فیچرز جیسے CBS بریکس، LED ہیڈلائٹس اور فرنٹ ڈسک بریکس کے ساتھ آئی ہے۔