بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب

منگل 5 اگست 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں سے یکجہتی اور بھائی چارے کا دن ہے ،کشمیر پر بھارتی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقِ خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے،بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سیکرٹری ہاوسنگ نے کہا کہ محکمہ ہائوسنگ پنجاب کے زیر انتظام تمام پی ایچ ایز متعلقہ اضلاع میں یوم استحصال منا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :