ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیدیا

منگل 5 اگست 2025 10:50

ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کے کچھ روز قبل اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل دوران شوٹنگ لاہور میں ماڈل اور اداکارہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے صبا قمر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے۔اس کے علاوہ فیملی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔